وفاقی وزیرامور کشمیر انجینئر امیر مقام ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے ، 5 افراد زخمی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیرامور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑیاںحادثے کا شکار،وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام حادثے میں محفوظ رہے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے قافلے کو مری کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں پروٹوکول کی ایک گاڑی شدید متاثر ہوئی
حادثے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ مری منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

خوش قسمتی سے وفاقی وزیر امیر مقام حادثے میں محفوظ رہے۔امیر مقام کشمیر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد واپس جا رہے تھے کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
آزادکشمیر ، اسلام آباد  میں تیز آندھی ،طوفان،شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

Scroll to Top