اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ، باغ کے عوام کا دو ٹوک پیغام

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے جہاں امن کو خطرے میں ڈالا ہے، وہیں آزاد کشمیر کے عوام نے واضح اور پُرجوش پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا حامی رہا ہے، مگر اگر دشمن نے جارحیت مسلط کی تو عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور واضح رہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحت کو نقصان پہنچانے کے لیے حالات خراب کیے، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو معاشی طور پر مستحکم نہ ہو جائے اور انڈیا نے کوئی جارحیت کی تو پاکستانی افواج انھیں ناکوں چنے چبوا دے گی ، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔

باغ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی جنگ میں پہل نہین کرے گا، لیکن اگر دشمن نے جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس کے اپنے ہی فوجی افسران بیانات اور ویڈیوز جاری کر رہے ہیں جس سے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ہم پاک فوج کے ساتھ تھے اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

مزید برآں بھارت نے دنیا کے امن کو تہہ و بالا کر دیا ہے اور اب وہ اپنے مفادات کی خاطر جنگی ماحول پیدا کر رہا ہے۔ تاہم پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دے گا ، ہم پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ پرعزم ہیں۔

 

Scroll to Top