مودی اپنی سیاست کے لیے آپ کو قربان کرنا چاہتا ہے، پاکستان سے جنگ مت لڑیں،گرپتونت سنگھ کا سکھ کمیونٹی کو ویڈیوپیغام

بھارت میں علیحدگی پسند تنظیم سکھس فار جسٹس (سی ایف جے ) کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنی سکھ کمیونٹی کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندری مودی ملک کے لیے نہیں اپنی سیاست کو بچانے لیے آپ کے بچوں کو قربان کرنا چاہتا ہے لہذاسکھ کمیونٹی پاکستان کے خلاف جنگ نہ لڑے۔

ویڈیو پیغام میں پنوں نے سکھ برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ نہ لڑیں، کیونکہ یہ جنگ دراصل مودی کے الیکشن جیتنے کی سیاست کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہندوتوا کے ایجنڈے کے لیے ہندوستان آپ کو یتیم نہ بنا دے۔”

گرپتونت سنگھ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ انڈین آرمی میں جانے سے قبل اپنے والدین سے سوال کریں کہ کیا مودی کی سیاست کا دفاع کرنے کے لیے مرنا واقعی قابلِ قدر ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے والد یا والدہ پاکستان کے خلاف جنگ میں ہلاک ہو جائیں تو پھر آپ کی پرورش کون کرے گا؟

اسی سلسلے میں ’سکھس فار جسٹس‘ کی جانب سے ایک اور ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں پٹیالہ کے قریب آرمی کینٹ پر ’پاکستان، خالصتان زندہ باد‘ کے نعرے اور خالصتان کے جھنڈے دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو میں سکھ طلبا کو پیغام دیا گیا ہے کہ مودی آپ کو یتیم کر دے گا، اس لیے بھارت کے لیے لڑنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی میں پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج تحسین ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ریلی

اپنے پیغام کے آخر میں پنوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والدین سے کہو، خالصتان کی حمایت کرو، مودی کی جنگ کو مسترد کرو اور پاکستان سے لڑنے سے انکار کرو اور پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کراؤ۔

Scroll to Top