پہلگام کا بھارتی فالس فلیگ آپریشن بے نقاب،ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں، کشمیری عوام کا اعادہ

مظفرآباد،نیلم، سدھنوتی، راولاکوٹ،حویلی کہوٹہ( کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارت کا پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن ناکام بے نقاب ہوچکا،ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔

کشمیرڈیجیٹل کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا تھا کہ ہندوستان اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکا۔بھارت نے اپنے لوگوں کو خود مروا کر پانچ منٹ بعد الزام پاکستان پر لگا تو دیا لیکن اب ثابت کرنے میں ناکام اور فرار اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان سفارتی سطح پر کامیاب اور ہندوستان ندامت اٹھا رہا ہے،پہلگام واقعہ میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے پرہر انسان مذمت کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان پہلگام واقعے کی آڑھ میں سیز فائر لائن اور مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کرتے ہوئے انھیں تختہ مشق بنا رہا ہے،عالمی دنیا ہندوستان مظالم کا نوٹس لے۔

لوگوں کا کہنا تھا کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں ، بھارت خطے میں چوہدراہٹ کا خواہشمند ہےلیکن اس کی چوہدراہٹ کوئی بھی ماننے کو تیار نہیں جس پر وہ ایڈوانچر کرنا چاہتا ہے۔

آزادکشمیر کے عوام کسی بھی صورتحال میں پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں، بھارت کو ایسا جواب ملے گا اب وہ ایسی حرکتوں سے باز آجائیگا۔

انہوں نے کہا  کہ مودی کے اقدامات سے بھارت کے سیکولرازم کا چہرہ تار تار ہوگیا،پاکستان ایٹمی ملک ہے اوردفاع کیلئے ہرقسم کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ایک شہری نے کہا کہ بھارت تحقیقات سے بھاگ رہا ہے جس کی وجہ سے شک پختہ ہو رہا ہے کہ پہلگام واقعہ میں بھارت ہی ملوث ہے۔

شہریوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ مودی الیکشن جیتنے کیلئے ڈرامے رچا رہا ہے، اب وہ تحقیقات سے کیوں چھپاتا ہے،پاکستان پر حملہ مودی کا خواب ہی ہو سکتا اور جو نقصان وہ اٹھائے گا اس کی نسلیں بھی یا درکھیں گی۔

Scroll to Top