ہم فوج سے بھی دو قدم آگے ہوں گے، انڈیا سے نپٹنا جانتے ہیں: میجر (ر) گل زمان

آزاد کشمیر میں موجود سابق فوجی اہلکاروں نے ایک بار پھر اپنے عزم اور جذبے کا اظہار کیا ہے۔ میجر ریٹائرڈ گل زمان نے کشمیر ڈیجیٹل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر میں کم و بیش پانچ لاکھ ریٹائرڈ فوجی موجود ہیں اور اگر حالات جنگ کی طرف گئے تو وہ اپنی آرمی سے بھی آگے بڑھ کر یہ معرکہ لڑنے کو تیار ہیں۔

میجر ریٹائرڈ گل زمان کا کہنا تھا کہ اگر حالات جنگ کی طرف گئے تو ہم اپنی آرمی سے بھی آگے نکل کر یہ معرکہ لڑیں گے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ انڈیا کے ساتھ کیسے نپٹنا ہے اوریہ کہ آزاد کشمیر کے ریٹائرڈ فوجی مکمل تیاری اور جذبے کے ساتھ ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

میجر (ر) گل زمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ہمارا سب کچھ ہے،فوجیوں کے ساتھ  آزاد کشمیراور پاکستان کی پوری قوم، پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑی ہے یہ کوئی پروپیگنڈا نہیں ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے،عوام سو فیصد فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور فوج ہماری آن ہے، ہماری شان ہے!

یہ بھی پڑھیں: خطے کی بدلتی صورتحال:اماراتی نائب وزیر اعظم کا پاکستان کےنائب وزیراعظم سے اہم ٹیلیفونک رابطہ

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں میجر (ر) گل زمان نے اپنے تجربے، جذبے اور تیاری کا دوٹوک انداز میں اظہار کیا۔

Scroll to Top