بھمبر :سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر میں واقع مناور گاؤں کے قریب پاکستانی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بھارتی ڈرون داخل ہوا، جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈرون مبینہ طور پر جاسوسی کے مقصد سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا، جسے پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشانہ بنایا اور دشمن کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔
واقعے کے بعد مقامی شہریوں کی جانب سے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، انشاء ا للہ!