وادی لیپہ: وای لیپہ میں دشمن بھارت کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جانب سے دندان شکن جواب پر دشمن کے دانت کٹھے ہو گئے۔بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر اورمنگل کی درمیانی رات ایک بار پھر دشمن بھارت نے لیپہ سیکٹر پر فائر کھول دیا جس کا پاک فوج نے بھرپور اور دندان شکن جواب دیا ہے۔
نمائندگان کشمیر ڈیجیٹل کے مطابق لیپہ سیکٹر پر ایک مرتبہ پھر پاکستان بھارت کی پوسٹوں کے درمیان رات 12 بجےہلکی فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جبکہ ڈیڑھ بجے کے بعد بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا۔
رواں ہفتے تیسری بار بھارت کی جانب سے لیپہ سیکٹر میں فائرنگ کی گئی ہے ،پاک فوج کے جوابی وارسے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑاہے۔
یاد رہے کہ پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پرلگانے کے بعد بھارت حواس باختہ ہے اور کنٹرول لائن پر حالات کشیدہ ہیں لیکن پاک فوج کی چوکس ہے اور دشمن کو بھرپور جواب دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی وادی لیپہ پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ،افواج پاکستان کا بھرپور جواب، بھاری ہتھیاروں کا استعمال