اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)بھارت کو پاکستان کی سرزمین کے ذریعے تجارت نہ ہونے کی صورت میں 1140 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا؛ پاکستان بزنس فورم بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے
چیف آرگنائزر احمد جواد کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان سے زرعی اجناس کی مد میں سالانہ تقریباً 640 ملین ڈالر کی درآمدات کیں جو اب بندش کے باعث متاثر ہوں گی۔ پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ جب تک بھارت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر مسائل حل نہیں کرتا، تب تک مکمل تجارتی بائیکاٹ کیا جائے گا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔احمد جواد کا کہنا تھا کہ بھارت کا معمول ہے کہ چند سال خاموش رہنے کے بعد اچانک پاکستان پر الزامات لگا کر اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہم پر ڈالنے لگتے ہیں
بھارت کی حکومت کا اسکرپٹ بھی لگتا ہے ان کی فلم انڈسٹری کے رائٹرز لکھتے ہیں،تجزیہ کار عبدالمنان