مظفر آباد:اوورسیز کشمیری ون لیگی رہنما حاجی راجہ احسان دانش نے کہا ہے کہ اوورسیز کنونشن وقت کی ضرورت تھی جس کا دنیا میں بہترین پیغام گیا ہے۔
کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے انٹرویو میں حاجی احسان دانش نے کہا کہ 32سال ہو گئے ہیں سعودی عرب میں ،بطور مزدور گیا تھا اب انویسٹر ہوں،اوورسیز کشمیریوں کے دلوں میں بیانیہ بنایا گیا کہ ہم نے زرمبادلہ نہیں بھجنا جو لوگوں کے دلوں میں سرائیت کررہا تھا۔
ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی بہت کوشش کی،اس طرح کی حرکتیں قابل افسوس ہیں، ایسے وقت میں وزیراعظم اورآرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کو بلا کر اعتماد میں لیا جس میں وہ90فیصد کامیاب ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے اوورسیز کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے صرف ایک دو چیزیں رہ گئی ہیں، آرمی چیف نے کھل کر سپیچ کی جس کے بعد انڈیا نے پہلگام کا ڈرامہ رچایا گیا،
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر کوئی کمپرومائزنہیں کرینگے،دہشتگردی کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، بے گناہ انسانوں کی جانیں لیناقابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل آیا ہے،اوورسیز کی طرف سے ریکارڈ زرمبادلہ آیا ہے یہ انڈیا کو ہضم نہیں ہورہا ،اوورسیزپاکستانی وکشمیری حکومت اور پاک فوج کےساتھ کھڑے ہیں۔
اوورسیز رہنما نے کہا کہ کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہم اپنی جان ومال نچھاور کردینگےانڈیا نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا،انڈیا ایٹمی دھماکے نہ کرتاتو پاکستان بھی ایٹمی دھماکے نہ کرتا ۔
انڈیا نے دو درخت زخمی کئے جو دو جہاز گرائے گئے اور ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا،اب کوئی جارحیت کی گئی تو اس سے بڑانقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے جو جوابی اقدامات لئے وہ یقیناً لاحق تحسین ہے،پہلگام واقعہ کی تحقیقات ہی نہیں ہوئیں تو پاکستان پر الزام کیسا ہے، مودی کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔
ہماری حکومت اس طرح کھڑی رہی تو انڈیا کو سمجھ آ جائے گی کہ کس قوم کو للکارا ہے،کشمیری نوجوان بیرون ملک جانے کیلئے قابل اعتماد ایجنسی کا ہی انتخاب کریں اور کوئی بھی رقم دیں تو بینک کے ذریعے دیں، نوجوان آزاد ویزے کے چکروں میں بھی نہ پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریکارڈترسیلات زر بھیجنے والےاوورسیز پاکستانیوں وکشمیریوں کو اعزازات سے نوازا جائے، چوہدری یاسین