ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری خاتون کا ارض پاک سے لازوال محبت کا اظہار

سرینگر:مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں اور کشیدگی بڑھ گئی۔ اس دوران مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔مقبوضہ کشمیرکی خاتون نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جیسے آپ کے دل میں ہندوستان ہے ویسے ہی کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے اور یہ سچ ہے۔

کشمیری خاتون نے کہاکہ ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستانی ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔بھارتی ہندو نے کہا کہ آپ پاکستان کو ہی مانتے ہو تو خاتون نے کہا کہ انشاء اللہ۔

کشمیری مسلمان خاتون کی بات سن کر بھارتی ہندو بول پڑا کہ یہ سوچ کی لڑائی ہے تاہم مقبوضہ وادی کشمیر کی اس خاتون نے اپنے مختصر مگر جامع جواب سے یہ ثابت کر دیا کہ دو قومی نظریہ جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی اساس ہے اور آج بھی کشمیری مسلمان اپنی مذہبی اور ثقافتی وابستگی پاکستان کے ساتھ محسوس کرتے ہیں۔

مذہبی سکالرز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر کی خاتون نے ثابت کر دیا کہ دو قومی نظریہ جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی اساس ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، ایسے میں سکھوں نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ پاکستان کے ساتھ جنگ کرتے ہیں تو ہم آپ کے ساتھ نہیں۔

Scroll to Top