kashmir houses distroy

بھارت رسوا ہونے کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا، مقبوضہ کشمیر میں مکان گرانے شروع کردئیے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت ہرطرف سے شکست خوردہ ہونے کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا،مقبوضہ کشمیر میں مکانات گرانے شروع کردئیے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ چند دنوں کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 11 مکانات کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج کشمیریوں کے گھروں کو گرانے کی اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کی نقل کر رہی ہے تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے اور ہندوستانی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پہلگام واقعہ،پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی،بھارت دنیا بھر میں رسوا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے گھروں کی تباہی سے آس پاس کی عمارتیں اور مکانات بھی متاثر ہوتے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی بھارتی حکومت پر عام کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا الزام لگایا اور مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں اور عام شہریوں میں فرق کرے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردی کے خلاف بے گناہ لوگوں سے خود کو دور نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور بہت سے عام کشمیریوں کے گھروں کو بھی دھماکے سے اڑا دیا جا رہا ہے، حکام کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بے گناہ لوگوں کو اس کے نتائج بھگتنا نہ پڑ یں۔

Scroll to Top