bheedi cump office

کمشنر پونچھ کی ہدایت پر بھیڈی میں فیلڈ آفس کا قیام،عوام کی مشکلات کم ہونگی

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کے وژن کے مطابق کمشنر پونچھ کی ہدایت پر بھیڈی میں فیلڈ آفس کا قیام،بھیڈی اور گردونواح کے لوگوں کی مشکلات میں کمی کے امکانات۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ضلع حویلی کی دور افتادہ یونین کونسل بھیڈی کی عوام کے لیے ڈپٹی کمشنر حویلی نے ڈومیسائل، پشتنی سرٹیفکیٹس کے برموقع پراسس کے لیے بھیڈی میں فیلڈ کیمپ آفس کا اجراء کر دیا۔

آفس کے قیام سے بھیڈی اور اس کے گردونواح کے مکینوں کے لیے ڈومیسائل کے اجرا کی سہولت میسر ہو گی۔

کمشنر پونچھ کی ہدایت کے مطابق ماہانہ بنیاد پر یوسی بھیڈی میں دس دن کے لیے قائم کیمپ آفس لگے گا جسکے پہلے مرحلے میں اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد راجہ ایاز احمد نثار نے عملہ ماتحت کے ہمراہ برموقع ڈومیسائل پشتنی سرٹیفکیٹس کا پراسس مکمل کروایا۔

اہلِ علاقہ نے حکومت آزاد کشمیر، بالخصوص کمشنر پونچھ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر حویلی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی ذاتی دلچسپی سے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا ، جس پر عوامِ علاقہ نے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

Scroll to Top