PSL10

پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

ڈیرل مچل قلندرز کے لیے 64 کے ٹاپ سکور کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، سکندر رضا 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

عبداللہ شفیق 34، فخر زمان 28، محمد نعیم 6 اور سیم بلنگز پر آؤٹ ہوئے،سلطا نز کی جانب سے عبید شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین، جوش لٹل اور عاکف جاوید نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

کپتان محمد رضوان اور کامران غلام نے بالترتیب 76 اور 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،یاسر خان 24، عثمان خان 18 اور شائی ہوپ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قلندرز کے لیے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے 1 ایک وکٹ حاصل کی۔

Scroll to Top