عوامی ایکشن کمیٹی کا کوئی مستقبل نہیں ، مسئلہ کشمیر پر جلد کانفرنس بلائیں گے ، نبیلہ ایوب

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )بھارت نے اپنے ملک اندورنی معاملات سے عالمی دنیا کی نظریں ہٹانے کیلئے پہلگام جیسا ڈرامہ کیا اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ ایسے ڈرامے رچا چکا ۔ ماضی میں امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے دوران بھی اسی طرح کا ایک ڈرامہ رچایا گیا جو بعد کی تحقیقات میں سارا ڈرامہ بھارت پر ہی ثابت ہوا۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر نبیلہ ایوب نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

معاون خصوصی وزیراعظم نبیلہ ایوب کا کہنا تھا کہ کسی بھی قومی ایشو پر ہم سب ایک ہیں!پہلگام واقعہ پر ہم ’’کشمیر کانفرنس‘‘ بلائیں گے۔ بھارت نے کوئی بھی حرکت کی اس کو دندان شکن جواب دیا جائے گا،

پاکستان کا کشمیر پر مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مسلمان ہمارے خون کا حصہ ہیں، ہم انکی آزادی تک جدوجہد کریں گے۔ آزادکشمیر میں ایم ایل ایز کی حکومت ہے یہ کسی سیاسی جماعت کی حکومت نہیں ہے ۔ اس حکومت میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں ۔ ان ایم ایل ایز کو عوام نے منتخب کیا تو وہ حکومت میں ہیں اور جو کامیاب نہیں ہوئے تو وہ آج پیچھے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں نبیلہ ایوب کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں اس نے کشمیریوں کا مسئلہ سمجھتے ہوئے عوام کو سستا آٹا اور سستی بجلی فراہم کی!عوامی ایکشن کمیٹی کا کوئی مستقبل نہیں، اگر یہ لوگ الیکشن میں آئے تو انکو آٹے اور دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا، الیکشن لڑنا کوئی آسان بات نہیں!آج سیاست مذاق بن کر رہ گیا ہے۔ طلباء تنظیمیں بحال کریں تاکہ لیڈر شپ کی نرسری تیار ہوسکے

Scroll to Top