Mazhar saeed shah

جے شنکر سن لو ! اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں، وزیراطلاعات پیر مظہر شاہ کی دھمکی

نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل )وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مودی اور جے شنکر سن لیں ہم نہ صرف اپنی سرحدوں کی حفاظت کریں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کریں گے۔

ہمارا ماضی شاندار تمہارا ماضی ظلم اور جہل سے عبارت، ہمارا حال جدوجہد اور تمہارا حال مکروفریب کا شاخسانہ ہے۔ ہمارا مستقبل منور ہےاور تمہارا مستقبل شکست سے دوچار ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارت خودساختہ پہلگام واقعے کے ذریعے پاکستان کو کشمیر کی وکالت کرنے اور کشمیریوں کو تحریک آزادی چلانے کی سزا دینے کے در پے ہے۔

پاکستان کے ساتھ ہمارا ایمان اور روح کا رشتہ ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

لائن آف کنٹرول کے عوام بھارت کے کسی بھی اقدام سے مرعوب نہیں ہوں گے اور بطور قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

ہم نے ماضی میں بھی ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے فرنٹ لائن پر پاک فوج کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا ہے آج بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تمام عصبیتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و ملت کی حفاظت اور بھارت کے ظلم کے خلاف اپنا لہو دینے سے گریز نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے ملین سمائلز فاونڈیشن غنی اینڈ طیب ہمالیہ پبلک سکول صبہائی کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری نسل ہمارا مستقبل ہیں اپنی نسل کو شجاعت اور حکمت کا درس دیں۔ہمارے ان ننھے بچوں اور بچیوں کا جوش وخروش اور علم کی تڑپ جہاں مستقبل میں ہماری ثقافت، روایات اور شناخت کی بقاء کی ضامن ہیں وہی پر یہ اپنے اسلاف کی طرح ملک و ملت کیلئے فدا رہنے کیلئے پر عزم ہیں۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن : پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پروپیگنڈا روند ڈالا،مودی کو بدترین شکست

Scroll to Top