کشمیر والی بال لیگ،سدھنوتی کی ٹیم چیمپئن بن گئی،جی او سی 23 ڈویژن نے انعام سے نوازا

میرپور : پاک آرمی،سول ایڈمنسٹریشن اور سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے 3 روزہ کشمیر والی بال لیگ کی رنگا رنگ تقریب اختتام پذیر ہوگئیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ 23 ڈویژن میجر جنرل انتخاب عالم تھے جبکہ کمشنر چوہدری مختار حسین، ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی خاور علی شوکت ودیگر بھی شریک ہوئے۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ 23 ڈویژن میجر جنرل محمد انتخاب عالم کا گرائونڈ آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا، فائنل میچ راولاکوٹ اور سدھنوتی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیاجو سدھنوتی نے جیت لیا اور ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی جبکہ راولاکوٹ کی ٹیم ونر اپ رہی۔

جی او سی 23 ڈویژن میجر جنرل محمد انتخاب عالم نے ونر ٹیم کے کھلاڑیوں کو میڈل،کیش پرائز دیئے جبکہ کمشنر چوہدری شوکت علی نے رنر ٹیم کے کھلاڑیوں کو میڈل اور کیش پرائز دیئے۔

جی او سی میجر جنرل انتخاب عالم نے چمپین قرار دی جانے والی سدھنوتی والی بال ٹیم کے کپتان اور ٹیم منیجرکو ونر اور رنر ٹیم کو رنر اپ ٹرافیاں دیں۔

ٹورنمنٹ میں بیسٹ سمیشئر پونچھ کے شاہزیب،بیسٹ بلاکر سدھنوتی کے ازن،بیسٹ لیبروسدھنوتی کے عاشیر،بیسٹ آف ٹورنامنٹ کے کھیلاڑی محمد شاہزیب قرار پائے جبکہ نیشنل ریفری پاکستان والی بال فیڈریشن کے بشارت،امیراویس،سید شہباب علی کو بھی انعامات دیئے گئے۔

کشمیر والی بال لیگ کے میچوں کی کمنٹری معروف انکرپرسن ہمائیوں زمان مرزا نہایت خوش اسلوبی سے کرتے رہے اور شائقین سے داد بھی حاصل کرتے رہے۔ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر کے 10 اضلاع کی والی بال ٹیموں نے شرکت کی۔

پاک آرمی،سول ایڈمنسٹریشن اور سپورٹس بورڈ کے باہمی اشتراک سے آل یوتھ سپورٹس فیسٹیول کابھی انعقاد کیا گیا جس کے تحت ضلع بھمبر میں کرکٹ اور کوٹلی میں فٹبال کے ٹورنامنٹ بھی منعقد ہوچکے ہیں۔

اس یوتھ سپورٹس فیسٹیول کا مقصد نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور ان کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر پاک آرمی کے بینڈ کے دستے نے روایتی بینڈ کی دھنوں پر نوجوانوں کے جذبات کو ابھارنے کے لئے گراؤنڈ میں چکر لگایا اور جی او سی کو سلامی پیش کی۔

والی فائنل میچ کے دوران کھلاڑیوں نے اپنے ٹیلنٹ کے بھرپور جوہر دکھائے جب بھی کسی ٹیم کو پوائنٹ ملتا تھا تو ڈھول کی تھاپ پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہی جبکہ شائقین بھی کھلاڑیوں کو داد دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے زیراہتمام میرپورمیں والی بال ٹورنامنٹ کا آج سےآغاز

Scroll to Top