کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل) ملیریا ایک جا ن لیو ا مر ض ہے، دنیا میں چھتیس فیصد آبا دی ملیریا کی لپیٹ میں ہے، ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال لا کھو ں انسان اس بیما ری کی وجہ سے لقمہ اجل بن جا تے ہیں۔
25اپریل دنیا بھر میں انسداد ملیر یا کے طور پر منایا جاتا ہے اسی حوالے سے آزاد کشمیر کے ضلع کو ٹلی میں بھی 25اپریل ورلڈ ملیر یا ڈے کے طور پر منا یا گیا،عوام الناس کی آگاہی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا واک اے ڈی ایچ او آفس سے شر وع ہو ئی اوربا زار سے ہو تی ہوئی ڈی ایچ اوآفس میں اختتام پذیر ہو ئی۔واک کی قیادت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمظہر اقبال طاہر نے کی۔
واک میں ڈاکٹر فدا حسین بٹ ، عبدالمالک عثما نی ہیلتھ ایجو کیٹر، محمد اصغر ، لیاقت علی انچارج سیکٹر کوٹلی اور سی ڈی سی فیلڈ سٹا ف کے علا وہ جنرل ہیلتھ کے سنیئر ملازمین، میڈیا نما ئندگان اور عوام الناس نے واک میں شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔عالمی یوم صحت پر مظفر آباد میں سیمیناروآگاہی واک،دور دراز علاقوں میں سہولیات فراہمی پر زور
واک کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ملیریا سے سب سے زیا دہ غریب، غیر ترقی یا فتہ اورکم آمدنی والے خطے متا ثر ہو تے ہیں، جمو ں و کشمیر کے دیگر علا قوں کی با نسبت گرم علا قوں میں ملیر یا کی شر ح زیا دہ ہے۔
اس کے علا وہ کشمیر کے وہ با سی ملیریا کا شکا ر ہو تے ہیں جو روزگا ر اور معاش کے سلسلہ میں پا کستان اور بیرون پا کستان مقیم ہیں۔ آزاد کشمیربا لخصوص ضلع کو ٹلی میں ملیریا بیما ری کو کنٹرول کر نے کے لئے دیگر تمام محکمہ جا ت کا تعا ون نا گزیر ہے۔ حفا ظتی اقدامات اور احتیا طی تدابیر پر عمل کرتے ہو ئے مچھر وں کی افزا ئش ِ کو کم کیا جا نا انتہا ئی ضروری ہے،
ملیر یا کی علا مات عمو ما ً مچھر کے کا ٹنے سے 6دن کے بعدظاہر ہو نا شروع ہو جا تی ہیں بعض اوقات اس کی علا مات ظاہر ہو نے میں ایک سال بھی لگا دیتی ہیں۔
علامات درج ذیل ہیں
بخار، شدید سردی، سر درد، متلی، قے،دست، پٹھو ں کا در د ، پیٹ کمر اور جو ڑوں میں در د، کھا نسی، گھبراہٹ وغیرہ ملیر یا کے شدید حملے میں اعصا بی نظام بری طر ح متا ثر ہو تا ہے۔
علا وہ ازیں مریض کے جسم میں شدید درد جلد پر خا رش اور سرخ دبے نما یاں ہو جا تے ہیں،ان علا ما ت میں سے کوئی بھی علا مت ظا ہر ہو نے پر فو راً ڈاکٹر سے رجو ع کریں۔
عوام ملیر یا سے نجات کے لے اپنے گھر وں کو صاف ستھرا رکھیں، ارد گرد فالتو پا نی جمع نہ ہو نے دیں، گھر وں میں در وازے اور کھڑکیاں جھا لی دار لگوائیں۔
طلو ع آفتاب اور غروب آ فتاب کے دو ران مچھر وں کے کا ٹنے سے خود بھی بچیں اور اپنے چھو ٹے بچو ں کو بھی محفو ظ رکھیں، بچو ں کو پوری آستین والے کپڑے استعمال کرائیں، رات کو کو ائل اور مچھر دانی کا استعمال کریں۔
ڈاکٹر مظہر اقبال طاہرایڈیشنل ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسرکو ٹلی نے پرنٹ میڈیا، الیکٹرونک میڈیا اور سو شل میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ہمیشہ کی طرح عوام الناس کی آگا ئی مہم میں بھر پو ر طریقہ سے اپنا کر دار ادا کریں۔