faisal

بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ ہے، مودی کی کسی بھی احمقانہ حرکت کا بھرپور جواب دیں گے،فیصل راٹھور

حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پہلگام کا افسوسناک واقعہ ہندوستان کی شرمناک 78 سالہ پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت ہندوستان خود انسانی جانوں سے کھیل کر پاکستان کو موردالزام ٹھہراتا ہے کشمیری پر امن لوگ ہیں۔

ہندوستان کی سات لاکھ سے زائد فوج اور کنٹرول لائن پر ہندوستانی برقی باڑ کی موجودگی میں پاکستان پر دراندازی کا الزام دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

وزیر حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیکر پاکستان یا آزاد کشمیر پر حملہ کرنا چاہتا ہے جو ہندوستان کی آخری غلطی ہوگی۔

کشمیر اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنی مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اگر مودی سرکار کی جانب سے ایسی کوئی ا حمقانہ حرکت کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہندوستان کے مذموم عزائم اور اپنے دفاع کے تقاضوں سے خوب واقف ہے ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

Scroll to Top