اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے،گزشتہ روز اس حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ،پاکستان نے واہگہ بارڈ سمیت بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی طرف سے فضائی حدود بند کر نے کے بعد ائیر انڈیا کو روزنہ 20کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہورہا ہے ، یورپ ، شمالی امریکہ ، مشرق وسطیٰ کے سفر کے لئے اب بھارت کے طیارے طویل سفر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔
پاکستان کے اس فیصلے کے بعد بھارت نے عالمی پروازوں کے لئے متبادل اور لمبے راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے متبادل اور لمبے راستے اختیار کر نے کے باعث بھارتی پروازوں کا دورانیہ ، ایندھن اور خرچہ بڑھ گیا ہے جس سے مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش ،بھارت میں ہنگامی صورتحال،کئی پروازوں کے رُخ موڑنا پڑے
مودی حکومت کی ہٹ دھرمی نے ہندوستانی ایئر لائنز کو سخت نقصان پہنچایا ہے، جس سے روزانہ کروڑوں روپے پروازوں کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے۔
ہندوستانی ایئر لائنز کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے اضافی 2 گھنٹے کا وقت اور ایندھن درکار ہوتا پاکستانی فضائی حدود 5 ہندوستانی ایئر لائنز استعمال کرتی ہیں۔
روزانہ دو طرفہ پروازوں کی تعداد 25 سے زیادہ ہے، بعض اوقات 100 تک پہنچ جاتی ہے،شمالی امریکہ، برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ سے ہندوستان آنے اور جانے والی پروازوں کو بھی متبادل طویل راستے اختیار کرنے ہوں گے۔