مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل)مظفر آباد میں انڈوں،پھل سبزیوں اور مرغی کے نئے ریٹ جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق آلولال اول 70دوئم 50روپے کلو،تھوم چائنہ اول490دوئم450 روپے کلو،پیاز سرخ اول 70دوئم 50 روپے ،پھول گوبھی اول 90دوئم 60روپے،فراش بین اول 170 دوئم 150 روپے ،کریلا اول 110جبکہ دوئم 80 روپے فروخت ہوگا۔
کدو اول 90روپے جبکہ دوئم 60روپے میں فروخت ہوگا، لیموں 490 اور 220پالک کی گڈی35 روپے ،کڑم گڈی 35 روپے ،گاجر 90،مٹر 130 روپے کلو کے حساب فروخت ہوں گے ۔
کھیرا 80روپے کلو کے حساب سے فروخت کیا جائے گا،اسی طرح اگر پھلوں کی بات کی جائے تو لوکاٹ 160روپے کلو، سیب سفید والے 290روپے کلو،سیب کالا 310روپے کلو ، اسی طرح کیلا دوئم110 روپے درجن فروخت کیا جائے گا۔
تربوز،130 روپے ،گرما 110،امرود160روپے کلو ،اسٹابری اول 210 روپے کلو کے حساب سے بیچی جائے گی۔
مرغی کے گوشت ،زندہ مرغی اور انڈوں کی اگر بات کی جائے تو ان اشیاء کے تازہ نرخ درج ذیل ہیں ۔
مرغ برائیلر زندہ 385روپے فی کلو کے حساب سے بکے گا،مرغ بریڈر گوشت 490 روپے میں فروخت ہوگا۔
مرغ دیسی خالص کی قیمت1050 روپے مقرر کی گئی ہے ،مرغ گولڈن 850 روپے ،انڈے فی درجن220 (40 تا پچاس گرام)220روپےدرجن ، انڈے فی درجن(251سے265گرام) 240 روپے قیمت مقرر کی گئی ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تاجروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کی جائے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔