اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پہلگام واقعہ ،بھارتی حکومت نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔
بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
نئی دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں ایک آل پارٹی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بھارتی حکومت نے حالیہ پہلگام حملے میں سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کیا۔
وزیر داخلہ امیت شاہ یہ تسلیم کرنے پرمجبور ہوگئے کہ پہلگام واقعہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔
اجلاس کےدوران اپوزیشن جماعتوں نے حفاظتی اقدامات کی ناکامی پر سوالات اٹھائے اور ناقص سیکورٹی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ آل انڈیا اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی نے بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔بھارت کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب،پہلگام حملے میں مردہ قراردیا گیا بھارتی جوڑا زندہ نکلا
انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ ہندوستان پانی کے معاہدے کو معطل کرکے اور دریا کا رخ موڑ کر اتنا پانی کہاں رکھے گا؟جس کا جواب یہ دیا گیا کہ اسکا انتظام کیا جائے گا۔
ہندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی پہلگام حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی اور سیکیورٹی میں کوتاہی قرار دیا۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی اور سیکورٹی کی خرابیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
کانگریس نے اس سیکورٹی ناکامی کا ذمہ دار ہندوستان کی مودی حکومت کو ٹھہرایا ہے ۔