پاکستانی فضائی حدود کی بندش ،بھارت میں ہنگامی صورتحال،کئی پروازوں کے رُخ موڑنا پڑے

پاکستان کی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ایئر لائنز میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

پاکستانی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ایئر لائنز کی بیشتر پروازوں کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، طویل دورانیہ کی پروازیں مختلف ملکوں کے متبادل ایئر پورٹس پر اتارنا پڑیں جبکہ کئی کو رخ موڑنا پڑا۔

پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کو لگ بھگ شام 6 بجے بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود بند کی گئی تو شارجہ سے انڈیگو ایئر کی پرواز 6 ای 1428 ایران میں تربت کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والی تھی مگر نوٹم جاری ہونے کے بعد پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔

طیارہ خلیج آف عمان کے اوپر سے گزر کر اضافی فیول کیلئے احمد آبادایئر پورٹ پر اترا۔

اس کے علاوہ ٹورنٹو سے ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 190 کو بھی ری فیولنگ اور عملے کے ریسٹ کیلئے کوپن ہیگن اتار لیا گیا۔

پیرس سے ائیر انڈیا کی نئی دہلی کی پرواز اے آئی 148 کو ری فیولنگ کے لیے ابوظہبی اتارا گیا جبکہ لندن سے ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 162 کو بھی ابوظہبی ائیرپورٹ لینڈ کرایا گیا۔

Scroll to Top