راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والا کرکٹرسعودی عرب کی قومی ٹیم میں شامل

راولاکوٹ:آزادکشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے گائوں پاک گلی کیاٹ موہری فرمان شاہ سےتعلق رکھنے والا سید فیضان طاہر سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے کاروباری مرکز پانیولہ کے نواحی گائوں گلی کیاٹ موہری فرمان شاہ سے تعلق رکھنے والا کرکٹر سید فیضان طاہر سعودی عرب کی قومی ٹیم میں شامل ہو گیا ہے۔

سید فیضان طاہر کا شمار آزادکشمیر کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے وہ اس سے قبل پاک گلی کرکٹ کلب اور دیگر ٹیموں میں کھیل چکا ہے ۔

سید فیضان طاہر تمیمی کرکٹ کلب سعودی عرب کیلئے بھی کھیل چکا، سعودی عرب کی قومی ٹیم میں سلیکشن ہونے پر عوام علاقہ نے انہیں قابل فخر قرار دیا ہے۔

عوام علاقہ نے کہا کہ سید فیضان طاہر کی سعودی عرب قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا آزاد کشمیر کیلئے باعث فخر ہے۔ فیضان طاہر اس سے قبل انڈر 19ٹورنامنٹ بھی کھیل چکا ہے۔

جامعہ کشمیر میں سپورٹس کا میدان سج گیا ، کشمیر ڈیجیٹل کے اشتراک سے فیسٹیول کا تیسرا روز

Scroll to Top