بھارت نے جارحیت کی تو کشمیری پاک فوج کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہونگے، وزیراعظم انوارالحق

مظفر آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پوری کشمیری قوم مسلح افواج پاکستان اور ان کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہوگی۔

قانون سازاسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت چانکیہ ڈاکٹرائن بغل میں چھری منہ میں رام رام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،بھارت بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں دہشت گردی میں ملوث ہے اوربین الاقوامی سطح پر بھی دہشتگردی میں ملوث ہونے پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔

بھارت آزادکشمیر میں بدامنی پھیلانے کے لیے آزادکشمیر کے اندر چھپ کر وار کر سکتا ہے یا پھر بدامنی پھیلانے کے لیے تیسری قوت کو استعمال کرسکتا ہے

اگر بھارت نے ایسا ایڈونچر کرنے کی حماقت کی تو پھر یہ بھی یاد رکھے کہ تاریخ کا ایک جبر یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو دہرانے سے باز نہیں آتی ،پھر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت ایک سال سے جاری ہے ،بھارت کی بین الاقوامی دہشتگری بارے دنیا جانتی ہے کینیڈا سے لے کر کشمیر تک بھارت دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اپنائے ہوئے ہے

چند نادان دوستوں کو ہماری باتوں سے اختلاف تھا لیکن آج سوچئے کہ محافظ فوج کون سی ہے ؟ اور قابض فوج کون سی ہے ؟ہمارے پرچم کے پیچھے پاکستان کے پرچم کی طاقت ہے ورنہ ایل او سی کے پار آزادکشمیر کا پرچم کہیں نظر نہیں آتا

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ وزیراعظم آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے لیے جہاد پر کچھ دوستوں کو تکلیف ہوتی ہے لیکن فلسطین کے مسئلہ پر الجہاد الجہاد کے نعرے لگاتے ہیں ، اس مقدس ایوان میں کھڑا ہو کر کہتا ہوں کہ پاکستان کے اندر سے بھی سیاسی پولرائزیشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے ایل و سی پر جارحیت کا ارتکاب کیا تو اس کے جواب میں اقوام متحدہ کا چارٹر ہمیں دفاع کا حق دیتا ہے اور یقین ہے کہ بھارت ایسے کسی بھی طرح کے پاگل پن کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے. ہندوستان سمیت دنیا میں کسی کی بھی جرأت نہیں ہے کہ وہ پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرسکے اور ایسی غلطی کا انجام بھی بھارت کو اچھی طرح معلوم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی آزادکشمیر پہنچ گئے،دورے سے کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہوا، وزیراعظم انوارالحق

Scroll to Top