مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے کانسٹیبل پی کے سنگھ کو سرحد عبور کرنے پر حراست میں لے لیا ۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی اہلکار پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے گرفتار کر لیا گیا۔ کانسٹیبل پی کے سنگھ اس وقت پاکستانی فوج کی تحویل میں ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس بی ایس ایف کے ایک مسلح اہلکار کانسٹیبل پی کے سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ بھارتی فوجی سیالکوٹ سیکٹر کے قریب مشکوک حرکات میں ملوث تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس وقت کانسٹیبل پی کے سنگھ پاک فوج کی تحویل میں ہے، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔
یہ گرفتاری بھارت کے جارحانہ عزائم کے منہ پر طمانچہ ہے اور پاک فوج کی مستعدی کا منہ بولتا ثبوت بھی۔ دفاعِ وطن کے محافظوں نے ایک بار پھر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے ہیں!
بھارتی حکام کے مطابق 182 ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ سرحد کے قریب کسانوں کے ایک گروپ کے ساتھ موجود تھا، وہ آرام کرنے کے لیے سایہ دار جگہ کی طرف بڑھا اور غیر ارادی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔
اس وقت وہ مکمل وردی میں تھا اور اپنی سروس رائفل بھی اس کے ساتھ تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی چھڑوانے کیلئے پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔
دوسری جانب پاکستان رینجرز کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
پاکستان کی بھارتی شہریوں کو 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن،واہگہ بارڈر بھی بند