chairman kashnmir cummity

متاثرین منگلا ڈیم کے جملہ ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں گے،رانا قاسم نون کی یقین دہانی

میرپور ( کشمیر ڈیجیٹل )چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون کا متاثرین منگلا ڈیم کے لیے بنائے جانے والے نیوسٹی کا دورہ۔

دورہ کے دوران انھوں نے متاثرین منگلا ڈیم کے بقیہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ لی اور نیوسٹی سمیت متاثرین کے لیے بنائے جانے والے سمال ٹاؤنز میں بھی بقیہ کاموں کے حوالے سے بریفنگ لی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور،بھارت 27 فروری کو یاد رکھے، رانا قاسم نون

اس موقع پر کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین،ڈائریکٹر اسٹیٹ ایم ڈی اے چوہدری امجد اقبال، ڈائریکٹر ورکس ایم ڈی ایچ اے انعام الحق،نیوسٹی کے کونسلر ز اور دیگر متاثرین کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ متاثرین منگلا ڈیم کے جملہ بقیہ ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں گے۔

اس سلسلہ میں واپڈا کو بھی ہدایات دے دی ہیں کہ وہ پندرہ دنوں کے اندر اندر بقیہ کاموں کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔

Scroll to Top