پاک فوج کے زیراہتمام میرپورمیں والی بال ٹورنامنٹ کا آج سےآغاز

میرپور:آل آزاد کشمیر والی بال ٹورنامنٹ آج 23اپریل سے 25اپریل تک پاک آرمی کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج میر پور میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب صبح 8:30 بجے ہو گی اور مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر را شد حنیف قریشی ہوں گے۔

والی بال ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر کے تمام دس اضلاع کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل25اپریل 2025کو کھیلا جائے گا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی جی اوسی 23 ڈویژن ہوں گے۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی دی جائیگی جبکہ رنراپ ٹیم کو پچاس ہزار رو پے انعام دیا جائے گا۔

محکمہ سپورٹس کے ترجمان نے آزادکشمیر بھر کے والی بال کے شائقین سے کہا ہے کہ وہ ان ٹورنامنٹ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں تاکہ والی بال ٹورنامنٹ کامیاب ہوسکے۔