پی ایس ایل،کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی:ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم نے 46، محمد حارث نے 28 رنز بنائے۔ الزاری جوزف نے 24 اور حسین طلعت نے 18رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کنگز نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔پشاور زلمی کے لیوک ووڈ نے 3 اور علی رضا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ اس میچ کےلیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی نئی صورتحال!

Scroll to Top