یوم تکریم شہداء کنونشن، قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے،مولانا امتیاز صدیقی و مقررین

باغ(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)یوم تکریم شہداء کنونشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ بریگیڈیئر مسعود اختر (کمانڈر 6 اے کے بریگیڈ) ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت علی،چیئرمین علماء مشائخ آزاد کشمیر مولانا امتیاز احمد صدیقی ،میئر میونسپل کارپوریشن باغ میجر ریٹائرڈ ،چیئرمین ضلع کونسل باغ سردار محمد آصف خان ،ایس ایس پی باغ راجہ محمد اکمل خان شہداء کے ورثاء ایکس سروس مین سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ریٹائرڈ فوجی تقریب میں شریک ہوئے

مقررین نے کہا کہ ملک و ملت کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے کا عزم کسی بیرونی مداخلت اور ٹی ٹی پی کے ذریعے ملک میں بدامنی پھیلانے والوں کو شکست ہو گی۔شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس کی وجہ سے ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔

مسلح افواج پاکستان کی وجہ سے ہی ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں۔باغ کے شہداء میجر طیب، میجر سعد، وقاص ضمیر اور دیگر شہداء ہمارا فخر ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر جان قربان کی۔ بعض عناصر شہداء کی توہین کر رہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ایسے عناصر کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاک فوج سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ہم اپنی مسلح افواج کی پشت پر کھڑے ہیں۔آج ہم اپنی فوج کو تنہا چھوڑ دیں تو دشمن ہمیں غزہ جیسا حال کرنے کے ناپاک عزائم رکھتا ہے مگر یہ اس کی بھول ہے

۔فلسطینی عوام آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔وہ دن دور نہیں جب صیہونی طاقت کا غرور خاک میں ملے گا اور فلسطینیوں کو آزادی نصیب ہو گی۔

پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا اور اس کے بعد ایک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں پاکستان اور شہداء کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔شرکاء ریلی نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ریلی کا اختتام ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔
یونائٹیڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن الیکشن، تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب،نوٹیفکیشن جاری

Scroll to Top