وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل) حالیہ بارشوں نے وادی لیپہ کی شاہراؤں کو کھنڈرات میں تبدیل کر رکھ دیا ،وادی لیپا کے مکینوں نے محکمہ شاہرات وادی لیپہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے۔
محکمہ شاہرات کا عملہ اپنا کام پورا نہیں کرتاانکا کہنا تھا کے سڑک کے کنارے نالیاں موجود ہیں مگران کو صاف کرنے والا کوئی نہیں جس کے باعث جب بھی بارشیں ہوتی ہیں تو سارا پانی اور ملبہ روڈ پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے وادی لیپہ میں موجود شاہرات کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں۔
بارشوں کا پانی سڑک کے اطراف تعمیر گھروں میں گھس جاتا ہے جس وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔،محکمہ شاہرات اگر اپنا کام بروقت کرے تو وادی لیپہ میں موجود شاہرات بھی کھنڈرات بننے سے بچائی جاسکتی ہیں اور سڑک کے اطراف میں موجود گھروں میں پانی بھی نہیں جائے گا۔
ہٹیاں بالا: ایڈہاک ملازمین کا 23 اپریل کو مظفرآباد میں بڑے احتجاج کا اعلان