کشمیرڈیجیٹل کے اشتراک سے یونیورسٹی آف آزاد کشمیرچہلہ کیمپس میں چار روزہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

مظفرآباد :کشمیر ڈیجیٹل کی اسپانسرشپ اور شعبہ نفسیات، یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر چہلہ کیمپس کے زیرِ اہتمام چار روزہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پہلے روز کرکٹ میچز کا انعقاد کیا گیا۔

فیسٹیول میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹبال، والی بال، لُوڈواور دیگر کھیلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ شعبہ نفسیات کی جانب سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا ایونٹ ہے، جس میں خاص طور پر طالبات کی سرگرمیوں کو بھرپور اہمیت دی گئی ہے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک زبردست اقدام ہے، جس سے نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ انہوں نے کشمیر ڈیجیٹل کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے مثبت اور صحت مند سرگرمیوں میں کشمیر ڈیجیٹل ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی بلندیوں پر اگنے والی نایاب گُچھی مشروم،پہاڑوں میں خزانہ!

مزید کہا گیا کہ شعبہ نفسیات میں زیادہ تر طالبات زیرِ تعلیم ہیں اور اس ایونٹ نے انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہےجو خوش آئند بات ہے۔

Scroll to Top