میرپور ( کشمیر ڈیجیٹل)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے اچانک ڈڈیال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہا ں پر روٹین کے مطابق تمام شعبوں میں ڈاکٹر ز اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے تھے انہوں نے ہسپتال میں ادویات کے سٹاک کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر میڈیانمائندگان اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرفدا حسین راجہ نے جملہ ادویات کے سٹاک کی پڑتال کی جس میں تمام ضروری ادویات اور سنیک اور ڈاگ بائٹ کی ویکسین بھی وافر مقدار میں موجود تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔محکمہ صحت نے انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات شروع کردئیے، موبائل ٹیمیں تشکیل
دورہ کے دوران میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم فضلداد نے انہیں بتایا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں روزانہ اوسط 350مریضو ں کا او پی ڈی میں چیک اپ کیا جاتا ہے۔
ایمرجنسی کے لیے 50لاکھ اور نارمل ہسپتال کے لیے 60لاکھ کے فنڈز موجود ہیں جبکہ ہسپتال میں لیب،ایکسرے ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ضروری ٹیسٹوں کی سہولیات موجود ہیں۔
اس طرح ہیلتھ پیکج کے تحت ڈڈیال میں رورل ہیلتھ سنٹر سیاکھ،تین نئے بنیادی مراکز صحت جن میں اوناع،ٹھارہ،رائے پور اور چار فرسٹ ایڈ پوسٹیں کلجور،نیلی سیداں،تروٹہ،ٹھارہ منظور ہو گئی ہیں۔
ڈڈیال میں تمام بی ایچ یو میں میڈیکل آفیسر کی اسامیاں پر تعیناتیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔
یہ خبربھی پڑھیں ۔آزاد کشمیر: محکمہ صحت کے ملازمین کی پریس کانفرنس، وزیرِ اعظم سےبجٹ کے تحت بحالی کی اپیل
ان رورل ہیلتھ سینٹر سیاکھ، رورل ہیلتھ سینٹر خادم آباد، آفس ڈڈیال، بنیادی مرکز صحت ٹھارہ، بنیادی مرکز صحت اوناع، بنیادی مرکز صحت ڈگار، بنیادی مرکز صحت سور کھ، بنیادی مرکز رائے پور اور بنیادی مرکز صحت بیلی بٹھار میں میڈیکل آفیسران تعینات کئے گئے ہیں۔
ٹی ایچ کیو ڈڈیال آزاد کشمیر کا واحد ہسپتال ہے جہاں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جیسی سہولیات موجو دہیں۔ نومبر 2024کے ہیلتھ پیکج کے تحت وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق کی کاوشوں سے ہسپتال کے لیے کارڈیالوجسٹ،ریڈیالوجسٹ،چائلڈ اسپیشلسٹ کی 3نئی اسامیا ں تحلیق ہوئی ہیں جن پرجلد تعیناتیاں کر دی جائیں گی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میر پورنے نئے تعینات شدہ میڈیکل آفیسر ان کو اپنی حاضری یقینی بنانے اور اوقات کار کی پابندی کرنے کی ہدایات دیں اور اس کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔