میرپور:پاک آرمی اور محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیر انتظام آل آزادکشمیر انٹرڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد 22اپریل منگل سے میرپور میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاک آرمی اور محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیر انتظام آل آزادکشمیر انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد 22اپریلگورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور میںمیں ہوگا۔
آل آزادکشمیر انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کے 25اپریل تک مقابلے ہوںگے جس میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع کی والی بال ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔
محکمہ سپورٹس کے ترجمان نے آزادکشمیر بھر کے والی بال کے شائقین سے کہا ہے کہ وہ ان ٹورنامنٹ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں تاکہ والی بال ٹورنامنٹ کامیاب ہوسکے۔