ریکارڈترسیلات زر بھیجنے والےاوورسیز پاکستانیوں وکشمیریوں کو اعزازات سے نوازا جائے، چوہدری یاسین

عجمان:صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیاسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، ان کی بھجوائی جانے والی ترسیلات زر کا معیشت میں اہم کردار ہے، زیادہ ترسیلات زربھیجنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو اعزازات سے نوازا جانا چاہیے۔

عجمان جرف میں ریسٹورنٹ کا فتتاح کرنے کے موقع پر چوہدری یاسین نے کہا کہ اوورسیز کشمیر ی پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ اور مسائل کا حل قومی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے مستقبل پر بھروسہ ہے۔ حکومت کواوورسیز کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں گلف کمپنیز کے سی ای اوسردار شبیر، معروف کاروباری شخصیت مبشر خورشید راٹھور، تیمور نثار سمیت دیگر ممتاز بزنس مین حضرات نے خصوصی شرکت کی اور اس کامیاب کاوش کو سراہا۔

چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ یہ ریستوران نہ صرف عمدہ کھانوں کے حوالے سے پہچانا جائے گا بلکہ اعلیٰ مہمان نوازی اور شاندار ماحول کی وجہ سے بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

اوورسیز پاکستانی حقیقی معنوں میں ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، اوورسیز کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو جاننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کو وی آئی پی پروٹوکول ملنا چاہیے جن کی بدولت نہ صرف پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی بلکہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے۔

چوہدری یاسین نے کہا کہ اصرف اوورسیز کشمیری ہی پاکستان کو امداد اور قرضوں کے چنگل سے نکال سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کا اعتماد بحال کیا جائے، ہم سب کو مل کر اس ملک کی بنیاد ہو مزید مضبوط کرنا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں: جیری آفس میں اوورسیز کشمیریوں کیساتھ نارواسلوک ،فیصل منظور کا برطانوی سفیر کو خط ارسال

Scroll to Top