مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل)گڑھی دوپٹہ میں بس سے گر کر ایک نو عمر بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
بس مظفرآباد سے بنی حافظ جا رہی تھی بس اسٹاپ پر پہنچنے سے قبل ہی بچہ بس سے گر گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
بچے کو فوری طور پر آر ایچ سی گڑھی دوپٹہ منتقل کیا گیا مگر وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا ۔
پولیس نے بس کو قبضہ میں لیکر بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تلاش شروع کر دی ۔
بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ باڈی کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ،مزید تفتیش جاری۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزاد پتن کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس کو حادثہ، 6 افراد شدید زخمی
آزاد کشمیر میں آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں حادثات کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔حادثات کا سبب زیادہ تر تیز رفتاری اور خراب سڑکیں ہیں ،اس حوالے سے متعلقہ حکام کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔