polio

نیلم میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 38 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے

نیلم( کشمیر ڈیجیٹل )ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس آٹھ مقام میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلاکرانسدادپولیومہم کاباقاعدہ آغاز کردیا۔

انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 38 ہزار 693 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم21 سے 25 اپریل 2025 تک جاری رہے گی۔ضلع بھر میں 220 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوگھرگھر جاکر پولیو ویکسین کے قطرے پلا ئیںگی۔

علاو ہ ازیں 31 فکسڈ سنٹرسمیت8 ٹرانزٹ پوائنٹ چلہانہ، جورا، کنڈلشاہی، آٹھ مقام، دواریاں،دودھنیال، شاردہ اور کیل میں قائم ہیں۔

ٹیموں کی نگرانی کے لیے یونین کونسل سطح پر 60 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔پولیو کنٹرول روم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں قائم ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر سینئر نمائندہ ویکسین سے محروم رہ جانیوالے بچوں بارے شکایت سنے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔محکمہ صحت نے انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات شروع کردئیے، موبائل ٹیمیں تشکیل

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی کی ڈپٹی کمشنر، آفیسران، میڈیا کو بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق صحت عامہ آزادکشمیر کے زیراہتمام 5 روزہ فری انسداد پولیو ویکسین مہم کاجمعتہ المبارک کوڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس آٹھ مقام میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلاکر باقاعدہ مہم کاآغاز کیا۔

پولیو مہم 21 سے 25 اپریل 2025 تک جاری رہے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی نے انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں باقاعدہ تفصیلاً بریفنگ دی اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال آٹھ مقام ڈاکٹر سجاد مغل، ایم ایس جھمر کپٹن ڈاکٹر احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPIسید مبشرگیلانی، آفیسر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی محمد اختر ایوب، ایس ایچ او مبشر،صحافی راجہ ساجد ودیگر نے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلاکر باقاعدہ مہم کاافتتاح کیا۔

Scroll to Top