ہائیکورٹ آزادکشمیر، وزیراعظم انوارالحق کیخلاف رٹ پٹیشن پر سماعت 5مئی تک ملتوی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ہائی کورٹ آزادکشمیر کے معزز ججز جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینج نے مقدمہ عنوانی راجہ محمد فاروق حید ر خان بنام چوہدری انوارالحق وغیرہ جس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے بحیثیت وزیراعظم انتخاب کو چیلنج کیا گیا تھا کی سماعت کی۔

سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے سردار جاوید ناز اور راجہ آیاز فرید ایڈووکیٹ نے دلائل کا آغاز کیا ۔

تاہم دلائل پیش کیے بحث کے دوران ہی عدالت نے ریمارکس دیئےکے عدالت پٹیشنر اور ایڈووکیٹ جنرل دونوں کو سماعت کرے گی تاہم اصل معاملے کی وضاحت ضروری ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انتخابی عمل کو چیلنج کرنے بارے وضاحت ضروری ہے ۔۔

عدالت العالیہ 5مئی کودائر آئینی رٹ پٹیشن کی سماعت کیلئے منظورِ ہونے یا نہ ہونے کی نسبت بحث کرے گی،سماعت 05مئی 2025تک ملتوی کر دی گئی

7اپریل کو اس آئینی پٹیشن کی سماعت بینچ کے سربراہ جسٹس میاں محمد عارف کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے نہ ہو سکی تھی، نئے بینچ کی تشکیل کیلئے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے وکلاء نے درخواست دائر کی تھی جس پر چیف جسٹس عدالت العالیہ نے جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس سردار محمد اعجاز خان پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دیدیا

نئے قائم ہونے والے بینچ نے گزشتہ روز 16 اپریل کو سماعت کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے تھے اس موقع پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی جانب سے شیخ عتیق الرحمن ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرواتے ہوئے جواب کیلئے مہلت طلب کی، عدالت نے جواب اور بحث کیلئے ایک روز کی مہلت دیتے ہوئے گزشتہ روز 17 اپریل بروزِ جمعرات تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
آزادکشمیر کے وزیر داخلہ کی سینٹرل پولیس آفس میں اہم پریس کانفرنس

Scroll to Top