نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر ندیم احمدجنجوعہ نے کہاہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات کی روشنی میں سانحہ ،دودھ گئی“ شہداء کی نعشوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن 17 ویں روز سے جاری ہے۔
پاک فوج اور سول اداروں کے اشتراک سے آپریشن میں مزید تیزی لانے کے اقدامات مکمل کرلیے گئے۔ اس حوالے سے جائے حادثہ تک عارضی سڑک مکمل کرلی گئی ہے۔ سرچ آپریشن جلد مکمل کرتے ہوئے نعشوں کو ریکور کرلیا جائے گا۔
حکومت آزادکشمیر، پاک فوج ”سانحہ دودھ گئی“کے شہداء کی نعشوں کی تلاش کیلئے دلی ہمدردی سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ روز دودھ گئی نالہ میں سانحہ گلیشیئرز کے حوالہ سے بریفنگ کے موقع پر لواحقین، آفیسران وعمائدین علاقہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کاکہناتھا کہ نعشوں کی تلاش کیلئے پرعزم ہیں۔ انشاء اللہ جلد کامیابی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اوپریشن SDMA سعید الرحمن قریشی اور ڈائریکٹر ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کا تین روزہ دورہ نیلم دودھ گئی تاوبٹ کے مقام پر گلیشیئرز تلے دب جانے والے افراد کی ریکوری کے لیے ممکنات زیر بحث لائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر/چیئرمین DDMA سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلم خواجہ محمد صدیق، ڈائریکٹر سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ہمراہ پھولاوائی لواحقین کے پاس اظہار ہمدردی کیلئے پہنچے۔
فاتحہ خوانی کی اور تاوبٹ بالا عمائدین علاقہ اور اہلیان پھولاوائی، ہلمت اور تاوبٹ سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات نیلم نے تاوبٹ سے جائے حادثہ تک نئی سڑک بنا دی گئی جس کے بعد مشینری کی مدد سے لاپتہ افراد کی ریکوری کیلئے سرچ آپریشن دوبارہ کیا جائے گا۔۔
سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اداروں کے درمیان بہترین رابطہ کاری کا کام کیا ڈپٹی کمشنر نیلم کی خصوصی توجہ اور کوشش سے یہ سب ممکن ہوا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نیلم اور ڈائریکٹر اوپریشن SDMA نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ڈیڈ باڈیز جلد ریکور کر لی جائیں گی۔
عوام علاقہ نے جملہ ضلعی ادارہ جات، SDMA اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاردہ راجہ بلال،انچارج تحصیلدار خواجہ فاروق احمد، آفیسر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی محمداختر ایوب کے علاوہ مقامی یونٹ کے کمانڈر نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے افواج پاکستان کی کاوشوں کو سراہاہے۔ اس موقع پر گلیشیئرز میں دبے نوجوانوں کے لواحقین نے حکومت آزادکشمیر اور افواج پاکستان کی آپریشن دودھ گئی کے حوالے سے تہہ دل سے شکریہ اداکیاہے۔
آزادکشمیر کے وزیر داخلہ کی سینٹرل پولیس آفس میں اہم پریس کانفرنس