حجاج کی سہولت کیلئے بڑا اقدام: منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں آرام گاہیں بنانے کا فیصلہ

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج کے دوران حجاج کرام کی سہولت کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا گیا۔ وادی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں مختلف مقامات پر حجاج کے بیٹھنے کے لیے خصوصی آرام گاہیں قائم کی جائیں گی۔

اس حوالے سے مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل کو حج کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ نائب گورنر نے بتایا کہ وادی منیٰ میں پیدل سفر کرنے والے عازمین کے لیے 50 ہزار مربع میٹر رقبے پر سایہ دار راستے تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ گرمی سے بچاؤ ممکن ہو۔

اس کے علاوہ جبل الرحمہ کے علاقے میں بھی 60 ہزار مربع میٹر پر شیڈز لگانے اور پانی کے چھڑکاؤ والے پنکھے نصب کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ یہ تمام اقدامات حجاج کرام کو موسم کی شدت سے بچانے اور ان کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top