commisinor mirpur

پارکس میں ایک ماہ کے اندر قابل اعتماد سیکورٹی سسٹم یقینی بنایا جائے،کمشنر میرپور

میرپور( کشمیر ڈیجیٹل)کمشنر میرپور ڈویژن چوہدر ی مختار حسین نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع میرپور میں واقع آصفہ بھٹو پارک، جڑی کس پارک اور لہڑی پارک سمیت دیگر تفریحی مقامات پر آنے والوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کے اقدامات اٹھائیں۔

جملہ پبلک پارکس کے منتظمین کو پابند کیا جائے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر پارکس میں قابل اعتماد سیکورٹی کا انتظام یقینی بنائیں۔

اس مقصد کے لئے پارکوں میں پروفیشنلزسیکورٹی گارڈ تعینات کیے جائیں اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں۔

نیز پارکوں میں خفیہ کیمروں کی موجودگی کی بابت موزوں مقامات پر آگاہی بورڈ بھی نصب کئے جائیں تا کہ پارکوں میں آنے جانے والے سب ہی اس بابت باخبر رہ سکیں۔

مقررہ مدت کی تکمیل پر متعلقہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے ذریعے عملدرآمد کر وا کر رپورٹ ارسال کی جائے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔کمشنر میرپور چوہدری مختار حسین کا موبائل نیٹ ورک کی سست روی کا نوٹس

یہ اقدام میر پور میں واقع پبلک تفریحی پارکس جہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں بچے، بچیاں، مرد اور خواتین سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں جبکہ یوم پاکستان، یوم آزادی، یوم تاسیس اور عیدین کے مواقع پر ان پارکوں میں آنے والوں کی تعداد ان گنت ہو جاتی ہے۔

اس پر رونق گہما گہمی کے دوران زندگی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے ان پارکوں میں آنے والوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت یقینی بنائی جانے کے لیے ریاستی اداروں کی اولین آئینی و قانونی ذمہ داری ہے، جس کے لئے فوری اقدامات عمل میں لائے جانے ضروری ہیں۔

Scroll to Top