trump

امریکی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )  امریکی وفاقی جج نے ملک بدری کے مقدمے میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا اشارہ دیا ہے۔

واشنگٹن کے وفاقی جج جیمز بوئسبرگ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جان بوجھ کر تارکین وطن کے بارے میں ان کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔

جج جیمز نے گزشتہ ماہ وینزویلا کے تارکین وطن کو ایل سلواڈور بھیجنے کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا تھا۔

ٹرمپ نے امریکہ میں ایلین اینیمیز ایکٹ 1798 کا مطالبہ کیا،جج نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے جرائم پیشہ گروہوں میں ملوث ہونے کے الزام میں لوگوں کو ملک بدر کرنے کے لیے جنگ کے وقت کے ایک پرانے قانون کا سہارا لیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔ٹرمپ کے نئے تجارتی ٹیکس: پاکستان سمیت درجنوں ممالک متاثر

وفاقی جج نے اپنے 46 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ اس معاملے میں ٹر مپ انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی پیروی کا معقول جواز موجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر نے 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کیا تھا جس کے تحت دشمن ممالک کے شہریوں اور مقامی باشندوں کو بغیر سماعت کے ملک بدر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ قانون پہلے 1812 کی جنگ، پہلی جنگ عظیم اور دوسری جنگ عظیم کے دوران لاگو
کیا گیا تھا۔

Scroll to Top