مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب ولولہ انگیز تھا ۔
انہوں نے ایک بار قومی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم حضرت قائد اعظم کے اس قول پر پوری طرح پرعزم ہیں ، اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ نے قوم کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم بھارتی فوج کے خلاف کشمیری عوام کی تحریک آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ نے اس سے قبل آزادکشمیر کے دورے کے دوران کہا تھا کہ کشمیر پر بھارت سے تین جنگیں لڑچکے ہیں سات اور لڑیں گے جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہو ئے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے کشمیریوں کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ایل او سی پر ہماری محافظ پاک فوج جب تک موجود ہے دشمن کو جر ات نہیں ہے کہ وہ ہمیں میلی آنکھ سے دیکھ سکے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔بیس ماہ میں ایسےکام کیے جن کی ریاست کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، چوہدری انوار الحق
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے 19 جولائی 1947 کو قرارداد الحاق پاکستان منظور کی تھی ہمارے آباؤ اجداد بھی اس پر قائم رہے ہم بھی اس پر قائم ہیں اور ہماری آنے والی نسلیں بھی اس پر قائم رہیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے درست کہا ہے کہ 14 لاکھ بھارتی فوج کی جر ات نہیں کہ وہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے ملک پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے پھر یہ مٹھی بھر دہشت گرد کس طرح پاک فوج کو شکست دے سکتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزادکشمیر رینجرز فورس میں کوئی غیر ریاستی باشندہ بھرتی نہیں ہوگا،چوہدری انوار الحق
ہم مادر وطن کی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہیں 24 کروڑ عوام پاک فوج کی پشت پر ہیں جو خطے میں بھارت کی بالادستی کا خواب چکنا چور کرنے میں سب سے بڑی طاقت ہے ۔




