اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر بھر سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی اور گرد ونوح میں آندھی طوفان، گرج چمک کیساتھ شدید بارش، ژالہ باری نے تباہی مچادی ، تیزہوائیں چلنے سے درخت گرگئے، ژالہ باری کے باعث گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، بھاری اولوں کی برسات نے شہریوں کو گھروں اور دفاتر میں محدود کردیا۔
بھاری اولے گرنے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،شدید آندھی سے درختوں کے تنے ٹوٹ کر سڑکوں پرآگئے ، متعددعلاقوں میں درخت گرنے سے سڑکیں بلاک، ،شہر بھرکی سڑکیں بارش کے پانی سے بھر گئیں، ، متعدد علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش سے شہر میں جل تھل ہوگیا۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ژالہ باری کے باعث گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ بھوٹ کا شکار ہو گئے۔
راولپنڈی میں تیز بارش بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا، گولڑہ میں 9 ملی میٹر جبکہ بوگڑہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 4 فٹ معمول کے مطابق ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔
تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے نشیبی علاقوں کے دورے کئے گئے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ تھیں، ای الیون سمیت تمام ایریاز میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمز موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر