باغ : اسسٹنٹ کمشنر باغ سید کلیم عباس نے آج شہر میں پرائس کنٹرول کا جائزہ لیا اور مختلف بازاروں میں نرخناموں کی پڑتال کی۔ اس موقع پر شہر میں موجود تجاوزات کو بھی ہٹا یا گیا۔
دورے کے دوران مرغ فروش ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی اور مرغی کے نرخ اور راولپنڈی سے ٹرانسپورٹ کے کرایے کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر باغ نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ اگر کہیں نرخوں کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ایسی کسی بھی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔