وزیراعظم کے انتخاب کے خلاف راجہ فاروق حیدر کی رٹ پر ابتدائی سماعت کل ہو گی

مظفرآباد: وزیراعظم کے انتخاب کے خلاف راجہ محمد فاروق حیدر کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن پر ابتدائی سماعت کل ہو گی، جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ پٹیشن قابل سماعت ہے یا نہیں۔

راجہ فاروق حیدر نے موجودہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے انتخابی عمل کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری انوار الحق کو وزیر اعظم کے انتخاب میں حصہ لینے سے قبل اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک آئینی عہدے پر فائز رہتے ہوئے کسی دوسرے آئینی عہدے کے انتخاب میں حصہ لینا آئین کے خلاف ہے۔

Scroll to Top