طلباء ایکشن کمیٹی متنازعہ ہو گئی ہے: سوشل ایکٹیویسٹ غلام اللہ اعوان

مظفرآباد: سوشل ایکٹیویسٹ غلام اللہ اعوان نے کشمیر ڈیجیٹل کے ایک پروگرام میں طلباء ایکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب راجہ مامون فہد نے کہہ دیا کہ جن لوگوں نے طلباء ایکشن کمیٹی بنائی ہے ان کا طالب علموں سے کوئی تعلق نہیں تو اس کا مطلب کہ طلباء ایکشن کمیٹی متنازعہ ہو گئی۔

غلام اللہ اعوان نے کہا کہ راجہ مامون فہدکے مطابق طلبا ایکشن کمیٹی والے طلبہ ہی نہیں تو یہ بات تو متنازعہ ہو گئی اور مامون کے مطابق کمیٹی کے ممبرز اس آڑ میں ہماری یونیورسٹی میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں

طلباء یونین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ طلباء یونین بننے سے کبھی بھی لیڈرشپ تیار نہیں ہوتی، یہاں سے ہمیشہ فسادات ہی جنم لیتے ہیں اورطلباء یونین کے پیچھے امیروں کے بچےہی ہوتے ہیں، غریبوں کے بچے بس نعرے لگائیں گےاور جھنڈا اٹھائیں گے مزید یہ کہ پوری کشمیری قوم پاکستان کو اپنی آخری منزل سمجھتی ہے! سوشل ایکٹیویسٹ غلام اللہ اعوان نے کہا کہ راجہ مامون فہد کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی آڑ میں کچھ لوگ پاکستان مخالف بیانیہ پروموٹ کر رہے تھے، اس لیے ہم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدہ ہو گئے۔۔

Scroll to Top