آئندہ انتخابات میں کسی بھی سیاسی اتحاد کی تجویز زیر غور نہیں،شاہ غلام قادر اور فاروق حیدر کا اتفاق

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

مسلم لیگی کارکنان آپس میں اتحاد اتفاق کا مظاہرہ کریں ہمیں قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جس طرح پاکستان کو نا مساعد حالات اور مشکل حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے وہ لائق تحسین ہے ۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد آزادکشمیر میں بھی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کا دور دوبارہ شروع ہوگا۔ مسلم لیگی کارکنان آپس میں اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرینگے تو تب ہی ہم بیرونی سازشوں اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق امیدوار اسمبلی اور مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ افتخار ایوب کی جانب سے دئیے گئے ناشتے کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کے مرکزی نائب صدروسابق وزیر حکومت ڈاکٹر محمد نجیب خان , ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصی، چیئرمین کنٹریکٹر ایسوسی ایشن آزادکشمیر و رہنما مسلم لیگ(ن) راجہ قیصر مجید،راجہ عابد علی عابد، راجہ طاہر فاروق خان، وائس چیئرمین دھیرکوٹ راجہ فیصل حیات خان،عتیق الرحمان عباسی، راجہ عامر عزیز خان، راجہ تصدق حسین خان، انجنئیر راجہ افراز احمد خان، راجہ سعود مجید خان، راجہ عبدالستار خان، راجہ مبشر عزیز، راجہ عبدالباسط، راجہ رخسار خان، راجہ اجمل خان، راجہ شاہد خان،راجہ اسجد افتخار خان اوردیگرموجود تھے۔

اس موقع پر آمدہ الیکشن، موجودہ سیاسی منظرنامے اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر لیگی راہنماوں نے یہ واضح کیا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی اور مسلم لیگ (ن) اپنے گذشتہ دور حکومت کی کارکردگی اور انتخابی منشور پر تمام حلقوں میں خود اپنے بیانیے اتحاد و اتفاق اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ان رہنماؤں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو بنیاد بنا ہم نے طے کیا ہے کہ تمام جماعتی ذمہ داران پارٹی ہر حلقے کا دورہ کرینگے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرتے ہوئے مسلم لیگی عہدیداران اور کارکنان کو فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
پاک، مراکش مشترکہ فوجی مشقیں شروع،کمانڈنٹ کی شرکت

Scroll to Top