35ویں نیشنل گیمز،مارشل آرٹس سے متعلقہ کھیلوں کے دستے کیلئے ٹرائلز مکمل

مظفر آباد: 35ویں نیشنل گیمزکیلئے سپورٹس کمپلیکس جلال آباد مظفر آبادمیں مارشل آرٹس سے متعلقہ کھیلوں کے دستے کے ٹرائلز مکمل کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 35ویں نیشنل گیمزکا انعقاد یکم مئی سے9مئی 2025تک سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ہوگا۔

سپورٹس کمپلیکس جلال آباد مظفرآباد میں ٹرائلز کی نگرانی متعلقہ سپورٹس ایسوسی ایشنزکے ذمہ داران اور سپورٹس بورڈ کے ذمہ داران نے کی۔

سلیکٹرز کے فرائض راجہ آفتاب صدیق، عرفان مغل، محمد شفیق، فاروق میر نے ادا کئے جبکہ سپورٹس بورڈ آزاد جموں و کشمیر کی طرف سے ٹرائلز کی نگرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ افتخار صادق، سپورٹس آفیسر سہراب اسلم، سپورٹس آفیسر اشفاق سلہریا اور رضوان رضی نے کی۔

ٹرائلز میں آزاد کشمیر بھر سے تائیکوانڈو، ووشو، جوڈو، کراٹے اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے مابین مقابلہ جات کے بعد جملہ ٹیمز کی حتمی سلیکشن کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 35ویں نیشنل گیمز ، آزادکشمیر کا 150رکنی دستہ حصہ لے گا، ٹرائل کا آج سے آغاز

Scroll to Top