حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے، فنڈز جاری نہ ہونے پربڑی تحریک چلائیں گے،بلدیاتی نمائندگان

 مظفرآباد (سید ہیصم نقوی) آزادکشمیر حکومت بلدیاتی نمائندگان سے کامیاب مذاکرات کے بعد اپنے وعدے پر پورا نہ اترسکی، بلدیاتی نمائندگان نے بڑی تحریک کا انتباہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابقآزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو دوسال سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود ابھی تک بلدیاتی نمائندگان کو حکومت کی جانب سے فنڈز ریلیز نہیں کئے گئے ۔

حکومت آزاد کشمیر نے معاہدہ کے تحت 8اپریل سے پہلے فنڈز ریلیز کرنے تھے لیکن ایک بار پھر بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ حکومت کی جانب سے پورا نہیں کیا گیا۔

بلدیاتی نمائندوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے دوسال سے دعوے کئے جا رہے ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینگے لیکن عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ دوسال میں صرف جھوٹے اعلانات کئے گئے، فنڈز جاری کرنے کیلئے اب20اپریل تک کا وقت بلدیاتی کمیٹی کودیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کوئی بھی بات کی وہ پوری نہیں کی اور وہ ہمیشہ ڈھٹائی کیساتھ جھوٹ بولتے ہیں،عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد کی بدولت آٹا ، بجلی سستے ہوئے وہ بھی حکمران اپنے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہمیں امید نہیں کہ کسی تحریک کے بغیر ہمیں اختیارات ملیں گے،ایم ایل ایز کو لوکل گورنمنٹ کا فنڈز جاری کیا تو ہم بھرپور تحریک چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی نمائندگان کی بجٹ فراہمی کیلئے حکومت کو 20اپریل کی ڈیڈلائن، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

Scroll to Top