ڈڈیال ( کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری اظہر صادق نے ڈڈیال میں عوام کو دور جدید کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کروڑوں روپے کے منصوبہ جات کے سنگ بنیاد اور افتتاح کر دیئے۔
ڈڈیال میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ڈڈیال اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ اولڈ بائی پاس روڈ،اماں جی مسجد والی روڈ اور گلہار روڈ کے افتتاح کیے۔
گورنمنٹ گرلز کالج کی بلڈنگ کا افتتاح کرنے اور کالج میں خواتین کے لئے بی ایس کلاسز کا اجراء اور کالج کے میگزین کی تقریب رونمائی بھی کی۔
وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری اظہر صادق کا مختلف منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں پہنچنے پر عوام الناس کا ڈھول باجوں کے ہمراہ والہانہ استقبال،ان پر گل پاشی کی گئی ہار پہنائے گے اور ان کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گی۔
وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری اظہر صادق نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈڈیال کی تعمیر وترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی وسائل کو درست استعمال کیا جارہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔بلدیاتی نمائندوں کی عزت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،اداروں کو بااختیار بنانا میرا عزم ہے،چوہدری انوار الحق
انہوں نے کہاکہ یہ ریاست اور حکومت اپ کی ہے اس کی ترقی اور خوشحالی میں ہمیں باہمی اشتراک سے آگے بڑھنا ہوگا ہماری حکومت کی ترجیحات بلا تخصیص تمام اضلاع اور حلقہ جات کی مساوی بنیادوں پر تعمیر وترقی کرنا ہے تاہم کسی ایک حلقہ کے لیے اگر کوئی دیرینہ مطالبہ ہو تو اس کے لئے وسائل کی فراہمی کے لئے دیر ہو جاتی ہے تاہم حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے سے کسی صورت غافل نہیں ہے ۔
نوجوان نسل کی صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سپوٹس اسٹیڈیم کو3 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہاہے اس طرح گورنمنٹ گرلز کالج کا نیا بلاک 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا ہے یہاں خواتین کے لئے بی ایس کی کلاسز کا بھی اجراء کردیا ہے
۔سپورٹس اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سے نوجوانوں کو دور جدید کی تعلیمی سہولیات سمیت ان کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کے فروغ کے لئے کھیلوں کی طرف راغب کیا جاسکے۔
ڈڈیال میرا حلقہ انتخاب ہے اور اس کی بڑی آبادی برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں آباد ہے میں کوشش کر رہا ہوں بیرون ممالک جیسے اوورسیز کو روز مرہ کی سہولیات دستیاب ہیں اسی طرز پر یہاں بھی سہولیات فراہم کی جائیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔ایران میں 8پاکستانی قتل،وزیر اعظم کی مذمت ،ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، دفترخارجہ
انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل کا درست اور صحیح استعمال عمل میں لایا جارہا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کی سربراہی حکومت کے گڈ گورننس کے اقدامات سے لوگوں کو بھرپور ریلیف ملا ہے اس وقت آزاد کشمیر میں بجلی اور آٹا سستے داموں لوگوں کو دستیاب ہے